سٹیسیاستصحت

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاویداکرم کا ورلڈہائپرٹینشن ڈے کے موقع پر پیغام

لاہور(خبر نگار) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ورلڈہائپرٹینشن ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہاکہ آج 17مئی کو پوری دنیامیں ہائپرڈینشن ڈے کے حوالہ سے آگاہی دی جارہی ہے۔خون کی نالیوں یاشریانوں میں دباؤکے بڑھنے سے ہائپرٹینشن کی بیماری کاسامناہوتاہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہمیں صحت مندزندگی گزارنے کیلئے صحت مند لائف سٹائل اپناناہوگا۔ہائپرٹینشن کی بیماری سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیرپرعمل درآمدکرناچاہئے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پاکستان میں ہائپرٹینشن کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ائپرٹینشن بیماری سے بچنے کیلئے ہمیں کھانے میں نمک اور چکنائی کااستعمال کم کرنا ہوگا۔صبح کی سیر یاورزش کو معمول بنانا اورموٹاپے کے علاوہ وزن پرقابوپاناہوگا۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ احتیاط اور علاج میں سستی کی وجہ سے ہائی بلڈپریشر گردوں اور دل کے امراض کاسبب بن سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button