سی سی پی اور اربن یونٹ کے مابین مفاہمت کی یاداشت(ایم او یو )پر دستخط
اسلام آباد (خبر نگار)
اربن یونٹ اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے مابین آج باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کے لیے مفاہمتی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ اس ایم او یو کے تحت دونوں ادارے مشترکہ کاوشوں اور سرگرمیوں سے ٹریننگ، ریسرچ، ڈیٹا شئیرنگ ، پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لئے کام کریںگے۔
ایم او یو پرسی ای او اربن یونٹ محمد عمر مسعود اور چیئر پرسن سی سی پی راحت کونین حسن نے دستخط کئے۔ اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔
اس ایم او یو کے زریعے باہمی دلچسپی کے ایریاز میں ایکسچینج پروگرامز، مشترکہ ٹریننگ کی سرگرمیوں اور مشاورتی خدمات کے لئے سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس پارٹنر شپ کے زریعے اربن یونٹ ، کمیشن کوریسرچ سٹدیز، کمپیٹیشن رپورٹس اور انکوائریز میں سپورٹ کے لئے اپنے ڈیٹا کے وسائل تک رسائی فراہم کرے گا۔
اربن یونٹ بنیادی طو رپر اربن پلاننگ، ٹرانسپورٹ، ویسٹ مینجمنٹ، اکنامک ڈیولیپمنٹ، فائنانس وغیرہ میں پالیسی ایڈوائس سروسز اور مہارت فراہم کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ وہ کمیونیکیشن، برینڈنگ، مارکیٹنگ اور سٹیک ہولڈر انگیجمنٹ میں مشاورت اور سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے۔
ایم او یو پر دستخط کے موقع پر عمر مسعود نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسرچ سٹدیز، کمپیٹیشن رپورٹس اور انکوائریز میں مدد کے لئے اربن یونٹ کے ڈیٹا تک نہ صرف اب کمیشن کو رسائی دی جائے گی بلکہ کمیشن کو ٹیکنیکل سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی کہ وہ اپنا ڈیٹا ریسورس سنٹر، ڈیٹا بیس اور متعلقہ ایپلیکیشنز قائم کر سکے۔
ا س موقع پر چئیرپرسن سی سی پی نے بھی دونوں اداروں کے مابین جوائنٹ ٹریننگ، مشاورت اور صلاحیتوں میں اضافے کے پروگرامز کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ایم او یو کے زریعے سی سی پی اور اربن یونٹ کے مابین مئوثر ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو گی۔