چیئرمین الحمرا قاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے صدارت کی
اجلاس میں زبان وادب،تہذیب و ثقافت کی سرگرمیوں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
لاہور(خبر نگار) لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں محکمانہ امور سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔چیئرمین الحمرا قاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے صدارت کی۔اجلاس میں زبان وادب،تہذیب و ثقافت کی سرگرمیوں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں الحمراء اور اس کے ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں الحمراء مال وکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کے تمام افسران نے شرکت کی۔قاسم علی شاہ اور محمد سلیم ساگر نے اپنی ٹیم کے حوصلہ بڑھائے۔چیئرمین الحمرا قاسم علی شاہ نے کہا کہ خیال کی اصلاح ہی اصل اصلاح ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے کہا کہ مثالی ورکنگ ریلیشن شپ ہی سے بڑے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں،الحمراء کے تمام شعبوں کی بہتری کے لئے اقدام کر رہے ہیں۔اجلاس میں تمام افسران کو ٹاسک سونپ دیئے گئے۔افسران نے اجلاس کو اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔