تعلیمسٹی

طلباء کے فن پارے اُن کی ذہنی صلاحیتوںکے بہترین عکاس ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں سرٹیفکیٹ کورسز کے طلبہ و طالبات کے فن پاروں کی نمائش

لاہور (خبرنگار)نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں سرٹیفکیٹ کورسز کے طلبہ و طالبات کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ نمائش کا افتتاح وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے کیا۔ چھ ماہ کے دورانیہ پر مشتمل ان کورسز میں پینٹنگ، ڈرائنگ اور کیلی گرافی پر مشتمل فن پارے شامل ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتےہوئے وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا تھاکہ طلباء کے بنائے ہوئے فن پارے اُن کی ذہنی صلاحیتوںکے بہترین عکاس ہیں۔ نیشنل کالج آف آرٹس اپنےکمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ افراد کو ہنرمند بنانے کی کوشش کر رہا ہےتاکہ وہ معاشرے کے فعال اور ذمہ دار شہری بن کرباعزت روزگار کما سکیں۔ اسکے لئے این سی اے میں مختصر دورانیہ کے کورسز آفر کئے جاتے ہیں۔ جن میں دوہفتوں پر مشتمل سمر کیمپ اورچھ ماہ کے دورانیہ پر مشتمل کورسز میں کیلی گرافی، پرفارمنگ آرٹس (ایکٹنگ / ڈرامہ)، فریسکو پینٹنگ، ڈرائنگ، پرنٹ میکنگ، ڈیجیٹل فلم پروڈکشن،ٹریڈیشنل کرافٹ، ٹی وی پروڈکشن، فیشن السٹریشن،سلمہ ستارہ، گرافک ڈیزائن، فوٹو گرافی، ووڈ ورک، سنگنگ، کنٹمپریری ستار، لیدر ایکسیسریز، سرفیس ایمبیلشمنٹ، ڈیجیٹل فلم میکنگ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button