سٹی

عوامی رکشہ یونین پاکستان

لاہور( خبرنگار) عوامی رکشہ یونین کے مرکز ی چیئرمین مجید غوری نے کہا ہے کہ سیاستدان اپنے مفادات کے لئے ادارو ں کو نشانہ بنانا چھوڑ دیں۔افواج پاکستان ہوں یا عدلیہ عام آدمی کی امید ہیں۔ افواج پاکستان اور عدلیہ پر تنقیدکرنے والے امن کے دشمن ہیں۔یہ ادارے امن کے ضامن ہیں اور عام آدمی کو انصاف فراہم کرنے کا ذریعہ۔ا داروں کے خلاف ہرزا سرائی قابل مذمت ہے۔9 مئی کو جناح ہائوس،جی ایچ کیو، شہدا کی یادگاروں، نجی و سرکاری املاک کو آگ لگانے اور نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ملک دشمن عناصر، مودی سرکار اور بھا رتی میڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے استحکام پاکستان ریلی نکالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکز ی دفتر میں 21مئی بروز اتوار کو نکالی جانے والی استحقام پاکستان ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مجید غوری کا کہنا تھا کہ نجی اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ اور جلاؤ،گھیراؤ اپنے ہی ملک کا نقصان ہے۔ جو قابل مذمت ہے۔پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ملک میں امن امان انہیں کی قربانیوں کا ثمر ہے۔پاکستا ن ہمارا ہے، اسے ہمارے آباؤ اجدادنے بنایا تھا، اس کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔سیاستدان افہام تفہیم سے کام لیں اور مسائل کو مذاکرات سے حل کریں۔عوامی مسائل پر توجہ دیں، مہنگائی کا خاتمہ کریں، ملکی معیشت میں بہتری کے لئے اقدمات کریں، آئی ایم ایف اور دوسرے ممالک کا قرض اتارنے کے لئے سادگی اور کفایت شعاری کی پالیسی اپنائیں، تنخواہیں آدھی اور مراعات کا خاتمہ کریں،وزیر،مشیروں کی فوج میں کمی کریں، سرکاری سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتربنائیں،بچوں میں اخلاق کی بہتری اور شعور کے لئے قرآن پاک کی تعلیم اور سیرت النبی ﷺ کو پہلی جماعت سے نصاب کا لازمی جز بنایا جائے،بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں، صنعتوں کی بحالی کیلئے انہیں رعایت دی جائے،بے جا ٹیکسوں کا خاتمہ اور بجلی اور گیس کی قیمت میں کمی کی جائے۔گراں فروشی اور خو د ساختہ مہنگائی کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button