9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری پر پرتشدد احتجاج کی پالیسی کے بعد پی ٹی آئی کو ایک اور دھچکا لگ گیا، ملک امین اسلم نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سابق وفاقی وزیر امین اسلم سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان تحریک انصاف چھوڑ رہے ہیں؟، جس پرمختصرجواب دیتے ہوئے کہا کہ جی ہاں۔
ملک امین اسلم اٹک سےالیکشن لڑے تھے وہ بلین ٹری منصوبے کے سربراہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی بھی رہ چکے ہیں۔
ملک امین اسلم پریس کانفرنس میں وجوہات بتائیں گے، وہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔