سٹی

ICAPکے زیر اہتمام لاہور میں CFO کانفرنس 2023 کا انعقاد

لاہور (خبرنگار)دی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP)کی پروفیشنل اکاؤنٹنٹس ان بزنس (PAIB) کمیٹی کے
زیر اہتمام لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں CFO کانفرنس 2023منعقد ہوئی ۔اس سال اس کانفرنس کا موضوع
"Resilient CFO-Balancing the Agenda for Tomorrow” تھا۔

اپنے افتتاحی خطاب میںICAP کے صدر،جناب ایم علی لطیف نے چیف فنانشل آفیسرز کے اہم کردار پر روشنی ڈالی جو مشکل حالات میں اپنے اداروں کی راہنمائی کرتے ہیں اورطویل مدتی اسٹریٹجک ترجیحات کے نظم و نسق میں مدد دیتے ہیں۔

PAIBکمیٹی کے چیئرمین اور ICAPکی کونسل کے رْکن جناب سمیع اللہ صدیقی نے کانفرنس کے مقاصد، وژن اور پاکستان کے مالیاتی شعبے میں ICAP کی اہم شراکتوں پر روشنی ڈالی۔اپنی گفتگو میں اْنھوں نے کاروبار اور مالیات میں پیشہ ور افراد کی مطابقت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ایونٹ کے لیے ایسا آہنگ تیار کیا ہے جس میں قیمتی معلومات اور بامعنی مباحثوں کے لیے یقین دہانی پائی جاتی ہے۔

کانفرنس کا افتتاحی پینل مذاکرہ "Skillset for Tomorrow”کے موضوع پر تھا جس میں پی ٹی سی ایل کے چیف فنانشل آفیسر، جناب ندیم خان، بینک آف خیبر کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ اور چیف فنانشل آفیسر، جناب عرفان اعوان، ICAP کی کونس کی رْکن محترمہ خورشید کوتوال، اور IAC لاہور کے پرو وائس چانسلر، ڈاکٹر اعجاز اے قریشی نے حصہ لیا۔اپنی گفتگو میں پینل کے شرکاء نے تربیت کی اہمیت اور اسے ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق اس طرح ڈھالنے پر زور دیا کہ اس میں آپریشنل عمدگی، ڈیٹا کی نمائندگی کے متبادل طریقوں، پبلک سیکٹر میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے کردار، مہارت میں مسلسل بہتری، رجحانات سے ہم آہنگ رہنے، نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے اور باہمی تعاون پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی ہو۔

SAPکے کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر، ثاقب احمد نے ٹیک اسٹیشن کے مرحلے میں عمدہ کارکردگی اور لاگت میں کمی کی غرض سے اداراتی تبدیلی کی اہمیت پر گفتگو کی۔ انھوں نے کاروباری معاملات اور کام کے حجم میں ہمواری پیدا کرنے کی غرض سے ChatGPT جیسے ٹولز کے استعمال کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

کوہ نور میپل لیف گروپ کے گروپ ڈائریکٹر فنانس، محسن نقوی، KAPCO کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، آفتاب بٹ اورNRC ICAP کی چیئرپرسن، محترمہ عمارہ ایس گوندل نے”80/20 Dialogue-Balancing Act of Optimization.”کے عنوان سے منعقدہ مذاکرے کی قیادت کی۔ مذاکرے کے دوران پینل کے شرکاء نے اہم معلومات کی فراہمی کے ساتھ انجنیئرنگ کے پروجیکٹس میں کثیر المقاصد مینجمنٹ پر اپنی وسیع مہارت کو حاضرین کے سامنے پیش کیا جس میں لاگت میں کمی، معیار میں اضافہ، اور پروجیکٹ لائف سائیکل کو کم کرنا شامل ہیں۔

Opportunities Beyond Uncertainties”ـ”کے عنوان سے منعقدہ مذاکرے کے پینل میں میزان بینک کے گروپ ایگزیکٹو ، سید تنویر تسلیم، سسٹمز لمٹیڈ کی گروپ چیف فنانشل آفیسر، محترمہ روحی خان، یو ایس ڈینم میں ایپرل ورٹیکل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ملک سلمان حیفظ، اور لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز کے ریجنل چیف فنانشل آفیسر، جناب مصطفی ٰ یعقوب نے بطور مہمان مقرر شرکت کی۔اِن مہمان مقررین نے قوم کو زندہ کرنے کی غرض سے موجودہ سیاسی نظام میں جامع اصلاحات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔آگے بڑھتے ہوئے، معاشرے کے ہر شعبے کے لیے لازمی ہے
کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری تندہی سے ادا کرے اور ترقی کی راہ میں پیشرفت کے لیے کلیدی عوام کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے رہیں۔

"The Call of Duty” کے عنوان سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے اگلے مذاکرے کے شرکاء نے اْن کثیر جہتی اور متنوع چیلنجوں کا تذکرہ کیا جو آج کے بدلتے ہوئے منظر نامے میں کاروباری اداروں کو درپیش ہیں۔پینل کے شرکاء نے توانائی اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے پیدا ہونے والی کثیر جہتی رْکاوٹوں، چھوٹی معیشتوں کے ساتھ مسابقت میں شدت، آن لائن بینکاری کے مثاثر کن اثرات، صاحب علم ذہنوں کی بیر ون ملک منتقلی کے رجحان اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے جڑے وسیع خطرات پر روشنی ڈالی۔ پینل کے جن شرکاء نے گفتگو میں گراں قدر حصہ لیا اُن میں وزیر مملکت اورICAP کے سابق صدر، جناب اشفاق تولا، بزنس ریکارڈر کے ہیڈ آف ریسرچ، جناب علی خضر، بحریہ یونیورسٹی، اسلام آباد کے ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر حسن داؤد،نیشنل ڈزاسٹر اینڈ رسک مینجمنٹ فنڈ (NDRMF) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب بلال انور اور ICAP کی کونسل کے رکن جناب ذیشان اعجاز شامل تھے۔

کانفرنس کے اختتام پر ICAP کے وائس پریزیڈنٹ، جناب اسد فیروز نے ایونٹ میں، مقررین کی جانب سے پیش کی گئی قیمتی معلومات کا پْراثر اور جامع خلاصہ پیش کیا۔کانفرنس ، جس نے اہم سامعین کی بڑی تعدادکو اپنی جانب متوجہ کیا ، انتہائی بامقصد و معلوماتی ایونٹ ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button