نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد کی انٹرنیشل کیمیکل ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت
لاہور (خبرنگار) نگراںوزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ ملک اقتصادی طور پر مشکل صورتحال سے دوچار ہ ہے،نگران حکومت ایسے ریلیف پیکیج دینا چاہتی ہے جن سے معیشت خوشحال ہو،اقتصادی سرگرمیوںکو فروغ حاصل ہواور کاروباری لین دین میںاضافہ ہو-پاکستان کے کاروباری طبقے کی ہمت اور حوصلہ قابل تحسین ہے جو ہمیشہ نامساعدحالات کے باوجود محنت اور جانفشانی سے کام کرتا ہے- صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کو اس کا جائز مقام دینا اور ترغیبات مہیا کرنا حکومت کی اولیں ذمہ داری ہے- حکومت ملک میں صنعتوں کا پہیہ رواں رکھنے ، روزگار کے مواقع پید ا کرنے اور معاشی خوشحالی کے لئے تما م ضروری اقدامات کر رہی ہے-
گزشتہ روز ایکسپو سنٹر جوہر ٹائون لاہور میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشل کیمیکل ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ابراہیم مراد نے کہا کہ نگران حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے-ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاسوں میں صنعتوں کی صورتحال کے پیش نظربجٹ میں لگائے جانے والے ٹیکسوں کی نوعیت، ان کی شرح میں ردوبدل وغیرہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے- اس سلسلے میں صنعتکاروں کی رائے بھی معلوم کی گئی ہے- مختلف لوگوںکے ساتھ ورکنگ گروپس بھی بنا رہے ہیں-
ای سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی محکمے اگلے سال کے لئے اپنے سالانہ ترقیاتی پروگرام بنا رہے ہیں-بجٹ کی منظوری صوبائی اسمبلی کا ایوان دیتا ہے، ہم بجٹ بنا ئیں گے جس کی بعد میں منتخب حکومت حتمی منظوری دے گی -انہوں نے کہا کہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے ، امریکہ کی معیشت بھی اس معاملے میں دبائو کا شکار ہے، یورپ میں یوکرائن کی جنگ جاری ہے -کورونا کے بعد دنیا بھرکی معیشت متاثر ہوئی ہے-