سٹیکاروبار

صنعتکاروں اور تاجروں کی مشاورت سے جگہ کی نشاندہی کے بعد ضلع چکوال میں انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر

صنعتکاروں اور تاجروں کے ٹیکسیشن سے متعلقہ تحفظات دور کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر ایکسائز بلال افضل

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ملک کو مشکل معاشی صورتحال سے نکالنے اور تیز رفتار ترقی کے لئے انڈسٹری کا فروغ ضروری ہے۔ پنجاب کی نگران حکومت صنعت کا پہیہ رواں دواں رکھنے اور انڈسٹری کے فروغ کے لئے موثر اقدامات اٹھارہی ہے۔ ضلع چکوال میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنائی جائے گی جس کے لئے صنعتکاروں اور تاجروں کی مشاورت سے جگہ تلاش کی جارہی ہے۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے یہ بات چکوال کی تحصیل کلرکہار میں ایوان صنعت وتجارت چکوال کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز بلال افضل اور پنجاب بھر سے صنعتکاروں اورتاجر تنظیموں نے تقریب میں شرکت کی۔ صنعتکاروں نے چکوال کی انڈسٹری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل اسٹیٹس میں صنعتیں لگانے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ سرمایہ کاروں کو ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پنجاب میں صنعتکاروں اور تاجروں کو کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز بلال افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجروں کے ٹیکسیشن سے متعلقہ تحفظات دور کیے جائیں گے اور ایوان صنعت وتجارت چکوال کے ساتھ ملکر علاقے کی خستہ حال سڑکوں کو بہتر کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button