ڈبلیو ایچ او کے جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن کی محکمہ صحت اور ڈی ہیلتھ سروسز آفس آمد
سیکرٹری صحت علی جان خان نے جی ای ای مشن کو ڈی ٹی لیبز، HISDU کے نظام سے آگاہ کیا
لاہور(خبر نگار) ڈبلیو ایچ او کے جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن کی محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر آمد۔سیکرٹری صحت علی جان خان نے ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل کے ہمراہ عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا استقبال کیا۔جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز، ہیپاٹائیٹس پی سی آر لیب اور ٹی بی کنٹرول لیب کا دورہ کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹ لیبز میں فراہم کردہ ٹیسٹنگ سروس اور طریقہ کار سے آگہی۔حاصل کی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان اور ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل نے ٹیم کو لیبز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے سرویلنس اور مانیٹرنگ سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ہیلتھ انفرمیشن اینڈ سروس ڈیلوری یونٹ (HISDU) میں ہسپتالوں کی مانیٹرنگ، ورٹیکل پروگرامز کے ڈیش بورڈ، سکریننگ کا ڈیٹا اور ہیلپ لائن 1033 پر موصولہ شکایات کا نظام بھی دیکھا۔اس موقع پر سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ ہیلتھ انفرمیشن اینڈ سروس ڈیلوری یونٹ (HISDU) کے نظام کے ذریعے 150 تحصیل و ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کردہ سہولیات 24 گھنٹے مانیٹر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کے لئے 480 ایمبولینس کام کررہی ہیں۔
جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن مشن ڈی ٹی ایل میں قائم ڈے کئیر سنٹر اور جم بھی گئے۔عالمی۔ادارہ صحت کی ٹیم ڈی ٹی ایل، ٹی بی اور ہیپاٹائیٹس لیبز کے معیار سے بے حد متاثر ہوئی اور خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے جدید ریسرچ اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹریز عمارہ خان، فاطمہ شیخ، ایڈیشنل سیکرٹریز ڈاکٹر یونس، خضرافضال، ڈاکٹر قلندر خان اور ڈاکٹر یداللہ بھی موجود تھے۔