کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبین خلجی نے کہا کہ جمہوریت اور بلوچستان کی فلاح اورترقی کے لیے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی مگر 9 مئی کے واقعات میں جناح ہائوس ، فوجی تنصیبات اور سرکاری اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ۔
ملک ہے تو ہم سب ہیں ، ملک نہیں تو بھی نہیں ہیں ، کسی کے دبائومیں نہیں بلکہ ملک و قوم کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر پارٹی چھوڑرہے ہیں ۔کوئٹہ میں ہونے والے احتجاج کے دوران وہ موجود نہیں تھے، ایسے حالات میں وہ پارٹی کا ساتھ نہیں سکتے