دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی فوری اور ہر ممکن طبی و مالی امداد کی جائےجماعت اسلامی پنجاب وسطی
لاہور (خبر نگار ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری، سیکرٹری جنرل نصر اللہ گورائیہ، سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمران الحق نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت میں ناکام ہو چکی ہے۔واقعے میں ملوث افراد اور ان کے اصل ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردا ر تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں داخلی انتشار کا فائدہ دشمن قوتیں اٹھا نا چاہتی ہیں، ان کے تمام حربے ناکام بنانے ہو نگے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی فوری اور ہر ممکن طبی و مالی امداد کی جائے۔ قائد ین نے مزید کہا کہ خودکش دھماکہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ قوم نے پہلے بھی دہشت گردی کا جرات سے مقابلہ کیا ہے آئندہ بھی کسی کے خوف میں نہیں آئے گی۔ حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔