تعلیمسٹی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میٹرک 2022میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب

خدیجہ فاطمہ، سعید افنان حیدر، اقراء الیاس، محمد فہد اور سمنہ زینب میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے

لاہور(خبر نگار)منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن منظر جاوید علی کی زیر صدارت ریجنل آفس ملتان میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد 2022 کے میٹرک کے امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اعزاز دینا تھا۔ تقریب میں پیف سے منسلک القاسم پبلک سکول، ملتان کی خدیجہ فاطمہ، مسلم سائنس پبلک ہائی سکول، لیہ کے سعید افنان حیدر، نشاط پبلک سکول،مظفر گڑھ کی اقراء الیاس، زبیر سکالرز فاؤنڈیشن سکول، مظفر گڑھ کے محمد فہد اور المبارک گرلز ایلیمنٹری سکول، جھنگ کی سمنہ زینب میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے تمام تر انتظامات ریجنل ڈائریکٹر (ملتان) مظہر عباس خان نے اپنی زیر نگرانی کروائے۔ تقریب میں پیف افسران، سکول مالکان، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران ایم ڈی نے اِن ہونہار طلباء کی مستقبل میں کامیابی کے لیے دعا کی اور تمام طلباء کو ان کی غیر معمولی کارکردگی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ ایم ڈی پیف نے پیف سے منسلک سکول مالکان کی کاوشوں کو سراہا اور اساتذہ کی محنت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔ایم ڈی پیف نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد ا ن تمام طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تا کہ وہ اپنے تعلیمی حصول میں بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیف ٹیم کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR)کے تحت مختلف اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ پیف سکولوں میں پڑھنے والے طلباء کے تعلیمی معیار کو مزید بہتربنایا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر ایم ڈی پیف نے پارٹنرز کے مسائل بھی سنے اور اُن کے جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button