سٹیسیاست

ابراہیم مراد کا پارکنگ سائٹس پر اوور چارجنگ کرنے والوں سے زیروٹالرنس کا اعلان

ترقی یافتہ ممالک کی طرز پرپارکنگ کا نظام بنانے کے لئے سٹریٹیجک اینڈ بزنس پلان بنایا جائے۔ نگراں وزیر بلدیات

لاہور(خبر نگار)نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے پارکنگ سائٹس پر اوور چارجنگ کرنے والوں سے زیروٹالرنس کا اعلان کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے۔ لاہور میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پرپارکنگ کا نظام بنانے کے لئے سٹریٹیجک اینڈ بزنس پلان بنایا جائے۔ اس مقصد کے لئے پارکنگ کمپنی کی کمپیوٹرائزیشن
اور آؤٹ سورسنگ سمیت دیگر تجاویز پر کام کیا جائے۔
نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد سے لاہور پارکنگ کمپنی کے نئے تعینات ہونے والے سی ای اوبلال فیروز نے ملاقات کی۔ ابراہیم مراد نے ہدایت کی کہ پارکنگ کمپنی کے معاملات میں بے ضابطگیوں کے خلاف انکوائری کروائی جائے اورکمپنی کے معاملات میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارکنگ ٹکٹس کا ڈیزائن تبدیل کیا جا چکا ہے۔ پرانے پارکنگ ٹکٹ جاری کرکے شہریوں کو لوٹنے والوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے۔ پارکنگ فیس کے ریٹس نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں۔پارکنگ ٹکٹس کے کیو آر کوڈ سے پارکنگ فیس کا ریٹ معلوم کیا جا سکتا ہے۔ پارکنگ فیس حکومت کے مقرر کردہ ریٹ کے مطابق وصول کی جائے۔ پارکنگ فیس کو سرکاری خزانے میں جمع نہ کروانے والوں سے سختی سے نپٹا جائے۔موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے جبکہ گاڑی کی 30 روپے ہے۔ شہری زائد رقم ادا نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button