نیشنل فلم پروڈکشن انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے فلم سازی کا شعبہ ایک خاص طبقے یعنی ایلیٹ کلاس تک محدود ہے فلم سازی میں بہت سی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے
گزشتہ 30 سالوں میں پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑی، پاکستان میں فلمی صنعت 60، 70 اور 80ءکی دہائیوں میں عروج پر تھی جو آہستہ آہستہ زوال کا شکار ہوتی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 2005-2006میں فلمی صنعت کی دوبارہ بحالی کا آغاز ہوا تاہم اس کی رفتار سست تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نجی میڈیا ہاوسز کا سار ابنیادی ڈھانچہ اگر اکٹھا کیا جائے تو پی ٹی وی اور ریڈیوپاکستان جیسا بڑا بنیادی ڈھانچہ کسی کے پاس نہیں ہوگا۔نہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی میڈیا ہائوس نے اکیڈمی نہیں بنائی مگر وہ دن دور نہیں جب نجی میڈیا ہاوسز اکیڈمیاں بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی شعبہ کبھی بھی نجی شعبہ سے مقابلہ نہیں کرسکتا، اس لئے اس وقت ہم سب کے پاس ایک موقع ہے کہ ہم پروڈکشن میں اپنے شاندار ماضی کو اپنے شاندار حال میں تبدیل کریں،