سٹیسیاست

پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ ابراہیم مراد

دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے۔ نگران وزیر بلدیات پنجاب

لاہور(خبر نگار) نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراھیم مراد نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات باہمی اعتماد ، دو طرفہ احترام اور خیر سگالی پر مبنی ہیں۔ دونوں ممالک کی دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے اور ان کے مثالی تعلقات ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں ۔سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی رابطوں کا سب سے مضبوط ستون ہے۔
وہ گزشتہ روز پاک چین دوستی کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ سفارتی تعلقات 21 مئی 1951 کو قائم ہوئے۔ تقریب کا اہتمام پاک چائنہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور میں عوامی جمہوریہ چین کےقونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ چین کی تکنیکی ترقی اور پاکستان کے قدرتی و انسانی وسائل کا امتزاج خطے میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتا ہے۔چین پاکستان کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کہ پاکستان معاشی بحران سے نکل سکتا ہے اور ہمیں چین کا معاشی ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔
تقریب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم پنجاب میاں شکیل احمد، پاک چائنہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمعظم علی گھرکی، لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور، سابق صدر عبدالباسط، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔***
فوٹو کیپشن— نگراں وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد پاک چین سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں ۔ لاہور 21 مئی 2023ء

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button