سٹی

مرتضی نور کو کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر نامزد کردیا گیا

اسلام آباد(خبر نگار) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان (ایپ سپ) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور نیشنل کوآرڈینیٹر انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان مرتضی نور کو ایلیٹ اسپورٹس پاکستان کی جانب سے خیر سگالی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ انہیں اعلی تعلیم کے شعبے میں دو دہائیوں سے زیادہ طویل خدمات کے اعتراف میں خیر سگالی سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔انہوں نے یونیورسٹی کیمپس میں نوجوانوں کی موثر اور بامعنی مصروفیات کو یقینی بنانے، مطلوبہ آلات اور کھیلوں کی اشیاء کی فراہمی کے ذریعے کیمپس میں اسٹوڈنٹ سوسائٹیز اور اسپورٹ کلبوں کو مضبوط بنانے ،شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں پہلا سوسائٹیز سینٹر بنانے، بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری، اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں بین الاقوامی طلبہ کنونشنوں کے تین کامیاب ایڈیشن کا اہتمام کرنے ، نیشنل اسٹوڈنٹ سوسائٹیز نیٹ ورک تشکیل دینے اور پاکستان اور دنیا بھر میں بھی نصابی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے میں کلیدی کردار رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button