
22 ہزار 200 لیٹر جعلی دودھ تلف، 6 من پاوڈر، 10 من گھی برآمد، مشنری ضبط، مقدمے درجلاہوریوں کو جعلی دودھ سپلائی کرنے والے یونٹ منڈی احمد آباد اور عارف والا سے پکڑے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور (خبرنگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکے پر پکڑی گئی جعلی دودھ کی گاڑیوں کی مدد سے فیکٹریوں کا سراغ لگاتے ہوئے جعلی مصنوعی تیار کرنے والے دو فیکٹریاں پکڑ لیں۔22 ہزار 200 لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔ 6 من پاوڈر، 10 من گھی برآمدجبکہ مشنری ضبط کر کے مقدمے درج کروا دیے گئے۔تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناکے پر پکڑی گئی جعلی دودھ کی گاڑیوں کی مدد سے فیکٹریوں کا سراغ لگاتے ہوئے جعلی مصنوعی تیار کرنے والے دو فیکٹریاں پکڑ لیں۔22 ہزار 200 لیٹر جعلی دودھ تلف کر دیا گیا۔ 6 من پاوڈر، 10 من گھی برآمدجبکہ مشنری ضبط کر کے مقدمے درج کروا دیے گئے۔ڈی جی فوڈا تھارٹی کا کہنا تھا کہ لاہور کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی میں پکڑی گئی گاڑیوں کی مدد سے سراغ لگایا گیا۔لاہوریوں کو جعلی دودھ سپلائی کرنے والے یونٹ منڈی احمد آباد اور عارف والا سے پکڑے گئے۔راجہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ناقص گھی،پاؤڈر اور پانی سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔ملائی کے لیے گھی، رنگ اور گاڑھے پن کے لیے پاؤڈر کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ مزید بات کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج، موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ راجہ جہانگیر انور نے واضح کیا کہ خوراک کے نام پر زہر بیچنے والے معاشرے کیلئے ناسور ہیں،سخت ایکشن لیا جائے گا۔معیاری دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے بین الاقوامی طرز پر جامع پالیسی لا رہے ہیں۔عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کے خاتمے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223اطلاع یا فیس بک پر ان باکس کریں۔




