پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا فوری ایکشن،بھکر کے شہری کا مسئلہ حل

آئی جی پنجاب نے 1787 کمپلینٹ سنٹر دورے کے دوران سٹاف کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور شہریوں کی شکایات خود سنیں۔شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انہیں ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب

لاہور(خبرنگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے فوری ایکشن پر بھکر کے شہری کا مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹر ل پولیس آفس میں 1787 کمپلینٹ سنٹر کے اچانک دورے کے موقع پر شہریوں کی شکایات سنیں،ضلع بھکر کے شہری نئیر نگاہ نے تھانہ دریا خان میں کروائے گئے تعمیراتی کام کے بل کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایت کی جس پر آئی جی پنجاب نے فورا آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کو کانفرنس کال پر لے کر ٹیلی فونک ہدایات دیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او سرگودھا کوٹھیکیدار کا مسئلہ ذاتی نگرانی میں حل کرنے کا حکم دیا۔
ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر آر پی او سرگودھا نے فوری ایکشن لیا اور بھکر پولیس کی جانب سے ایس ایچ او دریا خان نے ٹھیکیدار نیئر کو بقیہ رقم کی ادائیگی کر دی۔ بل ادائیگی میں تاخیر پر آئی جی پنجاب نے ٹھیکیدار سے معذرت بھی کی ۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی سے کال پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تھانے کی تزئین و آرائش اچھا اقدام ہے تاہم اخراجات کی بر وقت ادائیگی متعلقہ سپروائزری افسر کی ذمہ داری ہے،آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تاخیر کا سبب بننے والے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس دے کر جواب طلبی کی جائے۔ 1787 کمپلینٹ سنٹر دورے کے دوران آئی جی پنجاب نے سٹاف کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور شہریوں کی شکایات خود سنیں۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انہیں ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button