سٹیسیاستکاروبار

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے زراعت کا پہلا اجلاس میں زراعت کے فروغ کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی

ٹاسک فورس برائے زراعت جدید زراعت کے فروغ اور فی ایکڑ پیدا وار میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات کرے۔ صوبائی وزیر کی ہدایت

لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت ٹاسک فورس برائے زراعت کا پہلا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ہوا جس میں زراعت کے فروغ کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔صوبائی وزیر ایکسائزبلال افضل،سیکرٹری زراعت افتخار سہو، چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ذکا اشرف، متعلقہ افسران اور زرعی ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت میں بڑا پوٹینشل جس کو فروغ دے کر اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے زرعی سیکٹر کے فروغ کے لئے سنجیدگی سے آگے بڑھنا ہوگا اورگندم اور کپاس کی ایک اچھی فصل سے معیشت کو استحکام دیا جاسکتا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکموں کے اربوں روپے کے سالانہ بجٹ لیکن نتائج زیروہیں۔ صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے ہدایت کی کہ ٹاسک فورس برائے زراعت جدید زراعت کے فروغ اور فی ایکڑ پیدا وار میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات کرے اورزرعی تحقیق کو فروغ اور پانی کی کمی کے مسلے سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بیجوں کی تیاری اور زرعی تحقیق میں نج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button