تعلیمسٹی

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب نے سالانہ ڈرامہ ”شیرِ میسور” پیش کیا

لاہور (خبرنگار)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ڈرامیٹکس کلب نے ٹیپو سلطان کی زندگی پر اپنا سالانہ ڈرامہ ”شیرِ میسور” پیش کیا۔ ٹیپو سلطان کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے خلاف آزادی کے جنگجو کے طور پرجانا جاتا ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے افتتاحی شو میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈرامہ نگاراصغر ندیم سیداورنور الحسن بھی مو جو د تھے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ اس ڈرامہ کا مقصد ٹیپو سلطان اور ہمارے شاندار ڈرامہ نگاروں دونوں کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ ٹیپو سلطان جیسے اپنے ہیروز کو یاد رکھنابہت ضروری ہے۔یہ ڈرامہ جی سی یو کے انگریزی کے استاد سمیر احمد نے لکھا ہے۔ اس کی ہدایات مزمل شبیر اور زوہیب نقوی نے دی ہیں۔ ٹائٹل رول سلمان بھٹی نے ادا کیا جو یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور میں اردو ادب کے چیئرپرسن ہیں۔ غدار میر صادق کا کردار محسن مسعود نے ادا کیا اور چالاک پورنیا کا کردار عباس سلوترا نے ادا کیا۔ ٹیپو کی بیوی کا کردار انعمتہ شوکت نے اور کنیز کا کردار رئیسہ ریاض نے ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button