پاکستانسٹیسیاست

سیاسی مفادات کی خاطر ملک کوانتشار اور اناکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے

حقیقی جمہوری، اہل اور دیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کے حالات اور دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنا سکتی ہے۔امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ

لاہور (خبرنگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سیاسی مفادات کی خاطر ملک کوانتشار اور انارکی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ حکمران طبقہ اقتدار کی حوس میں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے ندھا،بہرا اور گونگا بن چکا ہے۔ ان کو کمرتوڑ مہنگائی، عوام کی محرومیاں اور مسائل نظر نہیں آرہے، مہنگائی کے ہاتھوں پریشان سٹرکوں پر احتجاج کرتے لوگوں کی دوہائیاں سنائی نہیں دے رہییں۔حکمرانوں کی دانستہ غفلت سے عوام صحت و تعلیم اور بنیادی سہولیات سے محروم ہوچکے ہیں۔ مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام سے راتوں کی نیند اور سکھ چھین لیا ہے۔ موجودہ حکومت نے بیڈ گورننس کے سارے ریکارڈ توڑ دیے، عوام نے موجودہ اور سابق حکمرانوں سے جو توقعات اور اُمیدیں وابستہ کی تھیں وہ مایوسیوں میں بدل گئیں ہیں۔ جتنی جلدی موجودہ حکومت ناکام ہوئی ہے ملکی تاریخ میں کوئی دوسری حکومت ناکام نہیں ہوئی۔ حقیقی جمہوری، اہل اور دیانتدار قیادت ہی ملک و قوم کے حالات اور دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر بنا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی وفود سے ملاقاتوں کے دوران کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت بھی اقتدار کے ایوانوں میں رہی، لیکن کسی کے دامن پر بددیانتی، کرپشن اور اقرباء پروری کا داغ نہیں،جماعت اسلامی جیسی جمہوری، اہل اور دیانتدار اور دینی پارٹی ہی دنیا میں ملک کا امیج بہتر کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جماعت اسلامی نے اپنے کردار اور عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہی اس ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے۔ ملک میں سیاسی قیادت کا خلا پیدا ہوچکا ہے جسے صرف جماعت اسلامی پر کر سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button