پاکستانسٹیکھیل

کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کا آغاز،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پنجاب کے دستہ کی قیادت کی

پنجاب کے دستہ نے شاندار مارچ پاسٹ کیا، بہت ہی خوبصورت لباس پہنے ہوئے کھلاڑیوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو سلامی پیش کی

لاہور (خبر نگار)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 34ویں نیشنل گیمز کا آغاز ہوگیا، پنجاب کے دستے کی قیادت ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کی، انہوں نے مارچ پاسٹ میں پنجاب کی نمائندگی کی، پنجاب کے دستے نے شاندار مارچ پاسٹ کیا، بہت ہی خوبصورت لباس پہنے ہوئے کھلاڑیوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو سلامی پیش کی، پنجاب کے دستے کے چیف ڈی مشن سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد تھے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان سٹیج پر موجود تھے اور پنجاب کے دستے کی حوصلہ افزائی کررہے تھے، پاکستان کے تمام صوبوں اور اداروں نے بھی مارچ پاسٹ کیا اور وزیراعظم پاکستان کو سلامی پیش کی، اولمپیئن اتھلیٹ ارشد ندیم نے مارچ پاسٹ کی قیادت کی، اس موقع پر 34ویں نیشنل گیمز کی مشعل روشن کی گئی، افتتاحی تقریب میں بلوچستان کی ثقافت کے رنگ بھی بکھیرے گئے، پشتو،سندھی، بلوچی اور پنجاب کی خوبصورت ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی گئی،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب شاہد زمان نے پنجاب کے دستے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے کھلاڑی مکمل تیاریوں کے ساتھ میدان میں اتررہے ہیں، امید ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ میڈلز جیتیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے پنجاب کے کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں نے تمام صوبوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، انشاء اللہ پنجاب صوبوں میں ٹاپ پر رہے گا،

کھلاڑیوں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کو یقین دلایا کہ پنجاب کے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے گئے، افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل بلوچستان عبدالحاق ہزارہ، چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری سپورٹس بلوچستان و دیگر سٹیج پر موجود تھے،،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسررحیم یار خان محمداشفاق،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر خانیوال اورسیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button