لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو اور جنرل سیکرٹری محمد اعظم چوہدری نے کہا ہے کہ ذاتی لڑائیوں اور انتشار و خلفشار کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔28مئی کو مینار پاکستان ہونے والی تکبیر کانفرنس تاریخی نوعیت کی ہوگی۔مرکزی مسلم لیگ تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اتحاد کی دعوت دے رہی ہے کہ یہ وقت لڑائیوں کا نہیں بلکہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے متحد و بیدار ہونے کاہے، ۔اج ملکی سیاست نے قوم میں نظریاتی تفریق پیدا کردی ہے،ہم ملک وقوم کو نظریہ پاکستان کی بنیاد پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ہم نفرت و انتقام کی سیاست ختم کرنے اور ملک کو تاریکیوں سے نکالیں آئیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں تکبیر کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے سنٹرل کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،خالد مسعود سندھو نے کہا کہ عوام اور فوج کوسازش کے تحت ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی۔پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے۔ ہم دشمنوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 28مئی کو مینار پاکستان لاہور میں عظیم الشان تکبیر کانفرنس کے ذریعے ملک دشمنوں کو واضح پیغام دیں گے کہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیے گئے پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام 28 مئی کو مینار پاکستان پر ہونے والی تکبیر کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔قومی شاہراہوں اور عوامی مقامات پر بینرزآویزاں کردیے گئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی طرف سے مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین و نمایاں شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلسہ جاری ہے۔علاقائی ذمہ داران اور کارکنان گلی، محلے اورگھر گھر جاکر کمپین چلا رہے ہیں. اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی کہ ہم اتحاد کا پیغام لے کر میدان میں نکلے ہیں، پاکستانی قوم 28 مئی کو مینار پاکستان گراؤنڈ ہونے والی تکبیر کانفرنس میں شرکت کر کے تکبیر کانفرنس کو کامیاب کریں.اور اتحاد یکجہتی کی فضاء کو قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوں.