جرم و سزاسٹی

بورے والا پولیس ۔ امریکہ میں مقیم طالبعلم سمیت 7 افراد پرباغ سے درخت چوری کا مقدمہ درج

وکلاء برادری نے مقدمہ جھوٹا قرار دے کر خارج کرنے کا مطالبہ کر دیا

بورے والا(خبر نگار) پولیس نے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد،سابق سیکرٹری بار کے یتیم طالبعلم بیٹے اور انکے قریبی رشتہ دار سمیت 7 افراد کے خلاف باغ سے درخت چوری کرنے اور جان سے ماردینے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کرلیا،وکلاء برادری نے مقدمہ کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے اور مقدمہ کے فوری اخراج کا مطالبہ بھی کیا ہے تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم نیشلٹی ہولڈر پاکستانی نژاد ظہور احمد ڈوگر نے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکے کزن سابق سیکرٹری بار سردار محمد ایوب ڈوگر کے بیٹوں کا اپنے چچا اکرم ڈوگر وغیرہ سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جسکا مقدمہ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اکرم ڈوگر اور انکے بھائیوں نے ایوب ڈوگر کے یتیم بیٹوں سے مبینہ طور پر زمین ہتھیانےاور ہائی کورٹ سے مقدمہ واپس کروانے کے لئے بااثر شخصیات کے ذریعے پولیس پر دباو ڈال کر دو سال پرانا وقوعہ بناتے ہوئے اسکے اور ایوب ڈوگر کے بیٹے عبداللہ سمیت 7 افراد کے خلاف درخت چوری اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کروا دیا اور اب اس مقدمہ کی آڑ میں عبداللہ سے ہائی کورٹ میں زیر سماعت جائیداد کے تنازعہ کا مقدمہ واپس لینے کے لئے بلیک میل کیا جارہا ہے مقدمہ سراسر جھوٹا اور بے بنیاد ہے یتیم بھتیجوں سے جائیداد ہتھیانے کے لئے درج کروائے گئے اس مقدمہ میں ایک فیصد بھی صداقت نہیں اس مقدمہ کے اندراج پر بورے والا بار کے وکلاء میں بھی شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور وکلاء برادری نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مقدمہ فوری طور پر خارج کرنے مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button