سٹی
چیئرمین بی او ڈی اور چیف ایگزیکٹو لیسکو کل بروز منگل ساؤتھ سرکل میں کھلی کچہری لگائیں گے

لاہور۔(خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان، لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر اور دیگر بورڈ ممبران کی جانب سے کل 23 مئی بروز منگل صبح 11 بجے ساؤتھ سرکل بمقام ناصر شادی ہال،نزد میزان بنک والٹن روڈ لاہور میں کھلی کچہری لگائی جائے گی۔ کھلی کچہری میں صارفین بالخصوص صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات سنی جائیں گی اور فوری اور بروقت ازالے کے لئے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے جائیں گے۔

