نئے منظور شدہ کیسز پر روف ٹاپ گارڈننگ اور گرینری کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے
لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں پیش کردہ ایجنڈا کا قوانین کے مطابق جائزہ لیا گیا۔کمشنرلاہورکوچیف ٹاون پلانر شکیل انجم منہاس اور متعلقہ ڈائریکٹرز نے کیسز کے متعلق بریفنگ دی۔کمشنر و ڈی جی محمد علی رندھاوانے کہاکہ”ایز آف ڈوئنگ بزنس” کے تحت کاروباری حضرات کو سہولت دی جائے۔ پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر سختی سے عمل کرایا جائے۔نئے منظور شدہ کیسز پر روف ٹاپ گارڈننگ اور گرینری کو یقینی بنایا جائے۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمدعلی رندھاوانے کہاکہ ایل ڈی اے اور ٹیپا کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اورکمیٹی سے منظور شدہ کیسز کے لینڈ یوز کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ سید منور بخاری ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر عمران علی، چیف ٹاون پلانر شکیل انجم منہاس، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ ندیم اختر زیدی،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایم سی ایل علی بخاری، چیف ٹیپا مظہر حسین خان اور متعلقہ ٹاونز کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔