پاکستانسٹیکھیل

سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس شہریوں کے لیے بہت جلد کھولا جائے گا۔محمد علی رندھاوا

سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین کے لیے جم، سوئمنگ پول ، چائلڈ پلے ایریا ،جاگنگ ٹریک، کیفے ٹیریا، بیڈ منٹن، ٹینس کورٹ و دیگر سہولتیں موجودہیں

لاہور(خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔چیف انجینئر اسرار سعید اور ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس میں مرد و خواتین کے لیے جم، سوئمنگ پول ، چائلڈ پلے ایریا ،جاگنگ ٹریک، کیفے ٹیریا، انڈور اسپورٹس، بیڈ منٹن، ٹینس کورٹ ، اسنوکر، سکواش و دیگر سہولتیں موجودہیں۔اس موقع پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ35کنال پر تعمیر کیا گیا سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس شہریوں کے لیے بہت جلد کھولا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر بنایا گیا اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔مرد و خواتین کیلئے یہ لاہور کا بہترین و جدید ترین سپورٹس کمپلیکس ہو گا۔سپورٹس کمپلیکس میں 17 سے زائد کھیلوں و جسمانی سرگرمیوں کی سہولیات موجود ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوانے بتایا کہ سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس میں ای لائبریری بھی قائم کی گئی ہے اور شہر میں 10دیگر سپورٹس کمپلیکسز میں بھی ایک لائبریری کو لازمی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور شہر میں ایل ڈی اے کی جانب سے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکس کو جلد مرحلہ وار کھولا جارہا ہے۔ سپورٹس کمپلیکس کے فعال ہونے سے شہریوں کو صحت مند سرگرمیوں کے لیے بہتر پلیٹ فارم میسر آئے گا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button