پاکستانسٹیسیاستکاروبار

صوبائی وزیر صنعت وتجارت کی زیر صدارت ریسوریس موبلائزیشن کمیٹی کے اجلاس میں سال 2023-24ء کے لئے وسائل کے حصول کی مختلف تجاویز کا جائز لیا

کمیٹی نے معدنیات، صحت، فشریز، داخلہ اور جنگلات کے محکموں کے وسائل میں اضافہ کی متعدد تجاویز کی منظوری دی

لاہور( خبر نگار)صوبائی وزیر صنعت وتجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت ریسوریس موبلائزیشن کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ ہوا جس میں سال 2023-24ء کے لئے وسائل کے حصول کی مختلف تجاویز کا جائز لیا گیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز بلال افضل، چیئرمین پی آر اے اور مختلف محکموں کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔کمیٹی نے معدنیات، صحت، فشریز، داخلہ اور جنگلات کے محکموں کے وسائل میں اضافہ کی متعدد تجاویز کی منظوری دی۔
صوبائی وزیر صنعت وتجارت ایس ایم تنویر نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جن سے معاشی استحکام آئے۔صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر مضبوط معیشت کی راہ ہموار کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ سے باہر سروسز کو ٹیکس کے دائرہ میں لانے کے لئے اقدامات تجویز کیے جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ایسی تجاویز لائی جائیں جس سے عام آدمی کو ریلیف ملے۔
صوبائی وزیر ایکسائز بلال افضل نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کم لاگت سے مکمل ہونے والی ترقیاتی سکیموں کو ترجیحی دی جائے۔ ترقیاتی کاموں کی کھدائی اور تعمیراتی سامان عوام کے لئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔ اس لیے جاری ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button