سٹیسیاستصحت

صحت کی بنیادی سہولیات ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر صوبائی وزیر صحت

لاہور (خبر نگار )
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا ہےکہ صحت کی بنیادی سہولیات ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صحافی برادری کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کی فلاح وبہبود کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مختلف پریس کلبز کو رقوم ادا کی جائیں گی۔
انہوں نےان خیالات کا اظہار راولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں کے لیے ڈسپنسری کے قیام کے افتتاح کے بعدمیٹ دی پریس کے موقع پر کیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر انصر اسحاق، سی او ہیلتھ ڈاکٹر ریاض، صدر راولپنڈی پریس کلب انور رضا، سیکرٹری خلیل راجہ، انچارج شکیلہ جلیل کے علاوہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ کہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں ساڑھے تین سال میں اتنا کام نہیں ہؤا جتنا ہم نےتین ماہ میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا علاج یہی ہے آخرت کو یاد رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ختم ہونے والی چیز ہے اس لئے کوشش ہونی چاہیئے کہ عوام کی خدمت کی جائے۔
ڈاکٹر جمال ناصرنے کہا کہ کوشش ہو گی کہ تمام صحافیوں کے مختلف نوعیت کے فری ٹیسٹ کروائے جائیں گےاورٹیسٹ سے لیکر علاج تک تمام سہولیات دی جائیں گی۔
صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وزیر صحت جمال ناصر نے کہا کہ پنجاب میں 43 ہزارلیڈی ہیلتھ ورکرز کو ترقیاں دی گئیں۔ ہیلتھ کارڈ پر مریضوں کااب بھی علاج ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں سٹی سکین مشینیں موجود ہیں۔ تحصیل لیول پر بیسک ہیلتھ یونٹ 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔200 ایمبولینس اور300الٹراساونڈ مشینیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 100 بیڈز پر مشتمل ہلال احمر ہسپتال اوربیسک ہیلتھ یونٹ میں شام کو ویکسینیشن کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر بیماریاں پانی سے پھیلتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ڈونر کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے اوربین الاقوامی ڈونرز پینے کےصاف پانی کے لیے 30ملین ڈالرز دینے کو تیار ہیں۔قبل ازیں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے صحافیوں کے لیے پریس کلب راولپنڈی میں ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button