جرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب کی ہدایت پر راجن پور پولیس کے شہید کانسٹیبل راحت سلیم کے اہل خانہ کو نئے گھر کی خریداری کیلئے رقم جاری

گھر کی خریداری کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے رقم جاری کی گئی،اہل خانہ کی پسند کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں گھر خرید کر دیا گیا۔بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب

لاہور(خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کی ہدایت پرپولیس شہداء کے لواحقین کی ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس راجن پور کے شہید کانسٹیبل راحت سلیم کے اہل خانہ کو نئے گھر کی خریداری کیلئے رقم جاری کرد ی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی کی سفارش پر شہید کے اہل خانہ کیلئے گھر خریدنے کی حتمی منظوری دی اورگھر کی خریداری کیلئے ایک کروڑ 35 لاکھ روپے رقم جاری کی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کی سربراہی میں سنٹرل پولیس آفس میں ڈیپارٹمنٹل سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین بطور سیکرٹری اور ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ بطور ممبر اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس نے ڈی جی خان ریجن سے آنیو الے کیس کو حتمی منظوری کیلئے آئی جی پنجاب کو بھجوایا۔ شہید کانسٹیبل راحت سلیم کے اہل خانہ کو انکی پسند کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہاؤسنگ کالونی میں گھر خرید کر دیا گیا۔ ایلیٹ پولیس فورس راجن پور کے کانسٹیبل راحت سلیم نے چند ماہ قبل ڈاکوؤں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے اور شہداء کے بچوں اور اہل خانہ کی مشکلات کے ازالے کیلئے ترجیحی اقدامات جاری رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button