پاکستانجرم و سزاسٹی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت/پنجاب پولیس کاکچہ ایریاز میں ڈاکووں کے خلاف آپریشن 45 ویں روز میں داخل

کچہ مورو میں ڈاکوؤں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیاب،علاقہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس. کچے کا 75 فیصد حصہ دہشت گردوں ڈاکوؤں سے کلئیر کرالیا گیا،مزید پیش قدمی جاری، ترجمان پنجاب پولیس

لاہور (خبر نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کاکچہ کے پر خطرعلاقوں میں ڈاکوؤں، دہشت گردوں اور منظم گروہوں کے خلاف آپریشن 45 ویں روز بھی بھرپور کاروائیوں کے ساتھ جاری رہا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ایڈوانس انفارمیشن کی بنیاد پر پولیس کے ٹارگیٹڈ آپریشن اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے، انہوں نے کہاکہ نوگو ایریا سمجھے جانے والے دشوار گزار علاقوں میں پولیس جوان نہایت ہمت و بہادری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پولیس ٹیموں نے کچہ مورو میں ڈاکوؤں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے علاقہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کچی مورو میں ڈاکوؤں کی کمیں گاہوں پر راجن پور پولیس کی جانب سے 03 نئی پولیس پکٹس پتن سرکاری، پکٹ عثمان، پکٹ ٹھٹہ پرقائم کی گئی ہیں،پولیس فورس کی اضافی نفری، مضبوط مورچے اور آبزرویشن ٹاوربھی قائم کر لئے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کچہ میں فرنٹ لائن پر جوانوں کے ہمراہ موجود ہیں اور کچے کا 75 فیصد حصہ دہشت گردوں ڈاکوؤں سے کلئیر کرالیا گیا ہے، پولیس ٹیموں کی مزید پیش قدمی جاری ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ کہ راجن پور پولیس کے آپریشن میں اب تک7 ڈاکو ہلاک،13 سرنڈر،31 گرفتار، 09 مغوی بازیاب ہوئے ہیں، مجرمان سے بھاری اسلحہ و ایمو نیشن بھی برآمدکیا گیا ہے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کو مسمار کر کے علاقہ کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے بتایا کہ کچہ مورو سمیت کچہ کے تمام داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ اور آبی گزرگاہوں کی نگرانی کی جاری ہے۔ پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہو کر کچہ کریمنلز کی بیخ کنی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button