لاہور آرٹس کونسل میں تھیٹر فیسٹیول میں عکس تھیٹر نے اپنا ڈرامہ ”منٹو سے ملیے“پیش کیا گیا

لاہور(خبر نگار)لاہور آرٹس کونسل میں تھیٹر فیسٹیول میں عکس تھیٹر نے اپنا ڈرامہ ”منٹو سے ملیے“پیش کیا گیا۔ڈرامہ کی تحریر اور ڈائریکشن افضال نبی کی تھی،جبکہ اداکاروں میں افضال نبی،سفیہ،حافظ طاہرطفیل،رائے علی رضااور صابر شامل تھے۔ڈرامہ کی کہانی سعادت حسن منٹو کی زندگی کے حوالے سے تھی،منٹو اپنے زندگی کے روز مرہ معمولات کے دوران بھی اپنا افسانہ لکھا کرتے تھے،یہ ڈرامہ بھی منٹو کے اسی طرز زندگی کو موضوع بنا کر لکھا اور ایکٹ کیا گیا،ڈرامہ میں ایک صحافی کو منٹو سے انکی زندگی کے مختلف مراحل،اتار چڑھاؤ،ان کی دلچسپاں کے بارے میں جانتا ہے،جو کہ نہایت دلچسپ اندازمیں دیکھنے والوں کے سامنے پیش کی گئیں۔الحمراء ہال نمبر دو عوام سے بھرہوا تھا، جو گاہے بگا ہے ڈرامہ کے اداکاروں کو انکی پرفارمنس پر داد دیتے رہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے اس حوالے سے اپنے تاثرا ت میں کہا کہ تھیٹر فیسٹیول سے معیاری ڈرامہ کی ترویج ممکن ہو سکے گی، دیکھنے والوں کو شاندار کہانیوں پر مبنی ڈرامے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ الحمراء ڈرامہ فیسٹیول کے گزشتہ روز ڈرامہ ”ہتک پیش کیا گیا۔ 26ویں دس روزہ الحمراء تھیٹر فیسٹیول کے تیسرے روز آج سلامت پروڈکشن اپنا ڈرامہ ”بابا جی تے میں“شام 7بجے الحمراء ہال نمبر 2میں پیش کرئے گا۔

