جرم و سزاسٹی

پنجاب سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

سیف سٹی فوٹیج کی مدد سے انصاف کی فراہمی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے،آپریشن کمانڈر سیف سٹیسیف سٹی پراجیکٹس سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ناگزیر ہیں:وفد کے شرکا

لاہور(خبر نگار)
پنجاب سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں انڈیکشن کورس کے25زیرتربیت افسران شریک تھے۔ اس موقع پرآپریشن کمانڈرایس پی محمدعاصم جسرانے سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیااورورکنگ بارے بریفنگ بھی دی گئی۔وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،15ایمرجنسی سینٹر،میڈیاسنٹرکا دورہ کروایا گیا۔وفد کو ویڈیو انالیسز سنٹر، ای چالان سسٹم اور سیف سٹی ٹی وی سٹوڈیو کی ورکنگ بارے بتایا گیا۔آپریشن کمانڈر سیف سٹی ایس پی محمدعاصم جسراکا کہنا تھاکہ سیف سٹی فوٹیج کی مدد سے انصاف کی فراہمی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی گئی ویمن سیفٹی ایپ دیگر صوبوں کو فراہم کی جارہی ہے۔وفد میں شریک افسران کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ سیف سٹی پراجیکٹس سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کیلئے ناگزیر ہیں۔سیف سٹی انفراسٹرکچر اور ورکنگ انوائرمنٹ بہت متاثر کن ہے۔دورے کے اختتام پردونوں اداروں کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button