پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکی زیرقیادت سمزمیں بچوں کو انتہائی عمدہ تعلیمی ماحول مہیاکیاجارہاہے
لاہور(خبر نگار)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں منعقدہ میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل،وائس پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم،پروفیسرعبدالمجیدچوہدری،ڈاکٹرعامرمفتی،پروفیسر محمودشوکت، پروفیسر شہزاد انور ودیگرفیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباء وطالبات کی کثیرتعدادشریک ہوئی۔پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرفاروق افضل نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرفاروق افضل نے اپنے استقبالیہ خطبہ کے دوران تمام مہمان گرامی کی آمدپرشکریہ اداکیااور میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کے انعقادکے مقاصدبیان کئے۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکی زیرقیادت سمزمیں بچوں کو انتہائی عمدہ تعلیمی ماحول مہیاکیاجارہاہے۔میڈیکل ایجوکیشن میں ایک استاداور طالبعلم کا رشتہ سب سے قریبی اور مضبوط ہوتاہے۔طب کی دنیامیں میڈیکل ایجوکیشن خاص اہمیت اختیارکرچکی ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ایک اچھا استادایک اچھالیڈربھی ہوتاہے۔کوئی بھی ڈاکٹراحساس کے بغیراچھامعالج نہیں بن سکتا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہمیں ہسپتال میں آنے والے ہروالدکواپناوالدسمجھ کراس کابہترعلاج کرناچاہئے۔میڈیکل ایجوکیشن پڑھانے کیلئے لیڈرشپ بھی آنی چاہئے۔دنیامیں سب سے بہترین کتا ب قرآن پاک ہے جس کی لکھاری خودخداکی ذات ہے۔حضرت محمدﷺ کی زندگی ہم مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ لیڈرزہمیشہ لیڈرزہی پیداکرتے ہیں۔ہمیں اللہ تعالیٰ سے اپنارشتہ انتہائی مضبوط بناناچاہئے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب بھرمیں آرٹیفشل انٹیلی جنس کے نظام کا آغازکرچکے ہیں۔ہم راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی،نشترٹواور بزدارانسٹی ٹیوٹ کوترجیحی بنیادوں پر مکمل کررہے ہیں۔بعدازاں نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاوید اکرم نے میڈیانمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی کمی کوپوراکرنے کیلئے آن لائن ایپ کا آغازکیاگیاہے۔پوری دنیامیں میڈیکل ایجوکیشن پرخاص توجہ دی جارہی ہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ ہمیں ڈاکٹرزکی کمیونی کیشن سکلزکوبہترکرناہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرقیادت صوبہ بھر میں نگران حکومت عوام کیلئے بے تحاشا آسانیاں پیداکررہی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کانفرنس کے انعقادپر سمزکی انتظامیہ کو مبارکباددی۔پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرفاروق افضل نے کہاکہ میڈیکل ایجوکیشن کانفرنس کا بنیادی مقصداپنی سکلزکوبہتربناناہے۔
پوری دنیامیں میڈیکل ایجوکیشن کی بہتری کیلئے کام ہورہاہے،ہمارے لئے سب سے اہم ہمارے مریض ہیں۔پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرفاروق افضل نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم سمیت تمام مہمانان گرامی کی آمدپرشکریہ اداکیا۔وائس پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم نے کہاکہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ہمارے درمیان پروفیسرعبدالمجیدچوہدری اور پروفیسرجاویداکرم جیسے اساتذہ موجودہیں۔