پاکستانسٹی

الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں واٹر کلر پینٹنگ ورکشاپ کے شرکاء میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے خوش آمدید کہا۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک کی الحمراء کلچرل کمپلیکس آمد پر

لاہور(خبر نگار)الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں واٹر کلر پینٹنگ ورکشاپ کے شرکاء میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد ہوا۔علی نواز ملک واٹر کلر پینٹنگ ورکشاپ کے شرکاء میں تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی تھے۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز ملک کی الحمراء کلچرل کمپلیکس آمد پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگر نے خوش آمدید کہا۔علی نواز ملک، ڈاکٹر اعجاز انور اور محمد سلیم ساگر نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت علی نواز ملک نے ورکشاپ مکمل کرنے والے آرٹسٹوں کو مبارکباد دی۔سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب علی نواز نے اس موقع پرکہا کہ فن سیکھنے کے عمل میں نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شرکت حوصلہ افزاء ہے،الحمراء اپنے مقاصد کی تکمیل میں پیش پیش ہے، ایسی سرگرمیوں کے فروغ معاشرے کے منفی رجحانات میں کمی آئے گی،الحمراء میں گزشتہ چند ماہ سے ادبی وثقافتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے جو قابل ستائش ہے۔ نامور آرٹسٹ ڈاکٹر اعجاز انور نے کہا کہ ورکشاپ میں ٗواٹر کلر پینٹنگ کی مہارتوں سے آگاہ کیا ہے،فنون لطیفہ کے فروغ میں الحمراء کا کردا ر لازوال ہے،الحمراء فن کے میدان میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرنے ورکشاپ کے شرکاء کو خوش آمدید اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو فن کی جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے آئندہ بھی ورکشاپ کریں گے،ورکشاپ میں نئی نسل کے آرٹسٹ عظیم استاد کے تجربات سے مستفید ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button