پاکستانسٹیسیاستکھیل

مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے یونیورسٹی آف چکوال میں ای روزگار سینٹر کا افتتاح کیا

وائس چانسلر یونیورسٹی آف چکوال، ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف، ڈائریکٹر یوتھ افئیرز عمیر حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ موجود تھے

لاہور (خبر نگار)وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے یونیورسٹی آف چکوال میں ای روزگار سینٹر کا افتتاح کیا، ای روزگار پراجیکٹ کے تحت نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ جات میں فری کورس کروائے جاتے ہیں، اس موقع پروائس چانسلر یونیورسٹی آف چکوال، ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف، ڈائریکٹر یوتھ افئیرز سید عمیر حسن اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رؤف باجوہ موجود تھے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ آئی ٹی اور فری لانسنگ کے شعبہ جات ملکی معیشت کا اہم ستون ہیں، یونیورسٹی آف چکوال میں ای روزگار سینٹر فری لانسنگ کے حوالے سے اہم کردار ادا کرے گا،امید ہے ای روزگار سینٹر نوجوانوں کو روزگار کی بہتر مواقع فراہم کرنے میں کردار ادا کرے گا، انہوں نے کہا کہ ای روزگار پروگرام کے پنجاب میں 45 سینٹر قائم ہیں اب تک پروگرام سے پچاس ہزار سے زائد نوجوان تربیت حاصل کرچکے ہیں،ای روزگار پروگرام فیز 2 کے لئے پروگرام مرتب کروا رہے ہیں،یونیورسٹی آف چکوال علاقے میں درس و تدریس کے لئے اہم کام کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button