پاکستانسٹی

اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم کی پنجاب کے مختلف شہروں میں چھاپے

لاہور(خبر نگار)
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ہائیڈرو کاربن انسٹیٹیوٹ آف پاکستان، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور محکمہ وزن و پیمائش کے تعاون سے پنجاب کے مختلف اضلاع خصوصاََ سرگودھا، بھکر، ملتان اور صادق آباد میں انسپکشن کی ہے۔
مختلف اضلاع کی ضلعی انتظامیہ نے پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت میں ملوث 40ڈبا سٹیشنز کو سیل کر دیا ہے اور خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے ہیں۔ انفورسمنٹ ٹیموں نے پٹرولیم مصنوعات کے انراخ اور معیار کا مجموعی ڈیٹا حاصل کیا ہے جن کا معائنہ کیا جا رہا ہے، انراخ یا معیار کی مد میں کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں مجوزہ قوانین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button