جرم و سزاسٹی

یوم تکریمِ شہداء / ڈی آئی جی آپریشنزکا پیغام

ارض پاک کی تحفظ واستحکاممیں شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے.ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر

لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر نے یومِ تکریم شہداء کے موقع پرجاری اپنے پیغام میں کہا کہ شہدائے پاکستان کو سلام پیش کرتاہوں،آج کا دن شہداء تجدید وفاکا دن ہے۔ارض پاک کی تحفظ واستحکاممیں شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے،شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس 320 شہداء کی وارث اور امین ہے۔ وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والوں کی تکریم پر کبھی حرف نہیں آنے دیا جائیگا۔صادق علی ڈوگر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔عظیم ہیں وہ والدین جن کے گھروں میں ایسے سپوتوں نے جنم لیا۔انہوں نے کہاکہ شہداء کے خاندانوں، یادگاروں کی تکریم و احترام ہم پر فرض ہے۔شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش کیا گیا ہے نہ کیا جاسکتاہے۔
مزید برآں یوم تکریم شہداء کے موقع پر پولیس افسران کا شہداء کے گھروں پر آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگرسمیت آپریشنز ونگ کے دیگر افسران نے بھی شہداء کے اہلخانہ سے اُنکے گھر جاکر ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر نے میجر ندیم عباس بھٹی شہید کے گھر گئے اور شہید کی والدہ سے ملاقات کی۔ صادق علی ڈوگر نے شہید کی والدہ کو گلدستہ پیش کیااور شہید کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ وطن عزیز کی خاطر شہادت کا جام پینے والے ہمارے قومی ہیرو اور مان ہیں۔ شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کا مقصد شہداء کی قربانیوں کی یادتازہ کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button