جرم و سزاسٹی

محکمہ جنگلی حیات کا معصوم پرندوں کی ناجائز پکڑ دھکڑ اور اسمگلنگ کیخلاف بدستور کریک ڈاؤن جاری ہے

مختلف کارروائیوں کے دوران ہزاروں چہچہانے والے معصوم پرندوں اور گھریلو چڑیوں کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی

لاہور(خبر نگار)
سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کا صوبہ بھر میں معصوم پرندوں کی ناجائز پکڑ دھکڑ اور اسمگلنگ کیخلاف بدستور کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں وائلڈ لائف سٹاف سرگودھا نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں چہچہانے والے پرندوں اور گھریلو چڑیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیل کیمطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف عروج ظہیر کی سربراہی میں وائلڈ لائف سٹاف سرگودھا نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران ناجائز پکڑ دھکڑ کرکے ہزاروں کی تعداد میں اسمگل کئے جانیوالے چہچہانے والے دلکش پرندوں اور گھریلو چڑیوں کو اپنی تحویل میں لیکر دوملزم مو قع پر سے گرفتار کرلئے اور وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالانات مرتب کرکے مال مقدمہ اور ملزم عدالت کے روبرو پیش کئے گئے۔ عدالت نے اپنے نمائندہ کی موجودگی میں تحویل میں لئے گئے تمام پرندوں کو قدرتی ماحول میں آزاد کرنیکا حکم دیا اور ملزمان کو دو ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔ تمام پرندے فوری طور پر عدالتی حکم پر آزاد کردیئے گئے علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف سرگودھا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک نایاب سیوٹ کیٹ (پھوی) کو ریسکیو کرکے اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button