رابری ناکام بنانے والے جوانوں میں نقدانعام و تعریفی اسناد تقسیم
لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگرنے کہا ہے کہ جرآت وبہادری سے جرائم کا خاتمہ کرنے والے افسران محکمہ پولیس کا فخر ہیں۔بہادر،محنتی اور قابل افسران کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرزمیں رابری ناکام بنانے والے جوانوں میں نقدانعام و تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ایس پی ڈولفن سکواڈ زوہیب نصر اللہ رانجھا بھی اس موقع پر موجودتھے۔ صادق علی ڈوگر نے ڈولفن سکواڈ ٹیم نمبر 425 کویکے بعد دیگرے 2 وارداتیں ناکام بناتے ہوئے ڈاکو گرفتارکرنے پر انعامات دیئے۔ تعریفی اسناد ونقد انعام حاصل کرنے والوں میں سیکٹر انچارج نور، کانسٹیبل یاسین،عامر،ندیم ا ورکانسٹیبل عباس شامل ہیں۔