پاکستانسٹیکھیل

34ویں نیشنل گیمز، پنجاب کے دستے نے اب تک 28میڈلز حاصل کرلئے

چاندی کے 6اور کانسی کے 22میڈلز شامل، جوڈو کی ٹیم نے چاندی کے دو اور کانسی کے دو میڈلز حاصل کئے ہیں،تائی کوانڈو میں دوکانسی کے تمغے جیتے

لاہور (خبر نگار) 34ویں نیشنل گیمز میں پنجاب کے دستے نے اب تک 28میڈلز حاصل کرلئے ہیں جن میں چاندی کے 6اور کانسی کے 20میڈلز شامل ہیں، گزشتہ روز جوڈو کی ٹیم نے چاندی کے دو اور کانسی کے دو میڈلز حاصل کئے ہیں، بانوبٹ نے مائنس 44کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں سلور،اطروبہ نے مائنس 48کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں کانسی،عدنان مقبول نے مائنس 50کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں کانسی اور محمد احتشام نے مائنس60کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں چاندی کے تمغے جیتے،کراٹے میں خدیجہ نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے،تائی کوانڈو کے ایونٹ میں پنجاب کی سمراء ظفر نے 49کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں کانسی اور اقصی آصف نے 73کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔

ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کے راؤنڈ میچز میں پنجاب کی ٹیم نے پاک نیوی کو 3-0 سے شکست دیدی،پہلے میچ میں محسن نے عاصم کو 11-8, 11-8, 5-11, 11-3،دوسرے میچ میں اویس حسن نے رمضان کو 11-6, 11-7, 11-7,

اور تیسرے میچ میں زین پرویز نے طلحہ کو 11-6, 11-7, 11-7 سے ہرایا،مہرین،عبداللہ، شاہین اجمل اور جنید ووشو کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button