سٹی

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان کی لیگی رہنما رانا مشہود سے ملاقات۔

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے لیگی رہنما رانا مشہود اور دیگر نمائندگان سے ملاقات کی۔سابق نمائندگان نے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزکو حلقہ میں بجلی سے متعلق مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔نمائندگان کی جانب سے گلشن راوی کے علاقہ میں لو وولٹیج، اوور بلنگ اور میٹر نہ لگنے کی شکایت کی گئی ہے۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے سابق نمائندوں کو شکایات کے ازالہ کی یقین دہانی کرواتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button