سٹی

لیسکو کی بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن.

لاہور (خبر نگار)
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر کی خصوصی ہدایات پر ایس ای ساؤتھ عقیل ظفر سلہری کی زیر نگرانی سرکل کی ریکوری، لائن کلاسز میں کمی اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ڈی او بیدیاں روڈ طاہر ستار نے فیلڈ اسٹاف اورپولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 18 صارفین کوبجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جبکہ 9افراد کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ایس ڈی او بیدیاں طاہر ستار نے بتایا کہ میٹر ٹمپرنگ اور ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جارہی تھی موقع پرکنکشنز منقطع کر کے پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہیں جبکہ ان بجلی چوروں کو ڈیٹیکشن بل بھی چارج کئے جائیں گیایس ای ساؤتھ نے بتایا کہ سرکل میں ریکوری کوبہتر بنانے کیلئے ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجبات کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button