لاہور (خبر نگار)آل پاکستان فارمیسی کالجز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام یوم شہداء بھرپور جوش و ولولہ کے ساتھ منایا گیا اس حوالے سے گزشتہ روز فیروز پور روڈ پر ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں فارمیسی کالجز کے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کی قیادت آل پاکستان فارمیسی کالجز ایسوسی ایشن کے سربراہ بابازادہ اسحاق میو اور دیگر نے کی ریلی کے شرکاء نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں کے ساتھ فیروز پور روڈ پر مارچ کیا اور وطن کے جانباز شاہینوں اور ملک و قوم کی خاطر جام شہادت نوش کر نے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاک فوج اور شہداء کے حق میں نعرے بازی کی شرکاء نے پاکستانی پرچموں کے ساتھ ساتھ شہداء وطن کی تصاویر والے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ریلی کے اختتام پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور شہداء کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی ۔
Related Articles
Check Also
Close