غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے نام پر اربوں روپے کی بوکس اسکیمیوں سے لوٹا جارہا ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ
لاہور (خبر نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔مفت آٹا سکیم کا سکینڈل حکمرانوں کی بدترین کرپشن کا ثبوت ہے۔ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے نام پر اربوں روپے کی بوکس اسکیمیوں سے لوٹا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔نااہل سربراہوں کی سرپرستی میں سرکاری ادارے تباہی کیدہانے پر پہنچ گئے ہیں مگر کرپٹ افراد کی کرپشن کو روکنے والا کوئی نہیں۔نیب سمیت چیک اینڈ بیلنس بر قرار رکھنے اورانسداد بد عنوانی کے تمام ادارے کرپشن روکنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے پوری قوم کو بحرانوں اور مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مفت آٹا تقسیم سکینڈل پر تشویشن کا اظہار کرتیہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور تحفظ کیلئے سب کو آئین اور قانون پر عمل کرنا ہو گا۔حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مفٹ آٹا سکینڈل میں ملوث تمام قومی مجرموں کو بے نقاب کیا جائے اور قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں اور عوامی وسائل کو بری طرح لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔