پاکستانسٹیسیاست

لاہور کی خوبصورتی کے لئے لکھو ڈیر میں ماحول دوست پارک بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ ابراہیم مراد

لاہور میں روزانہ 6 ہزار ٹن کوڑا سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کے لئے نئی لینڈ فل سائٹ یورپی معیار کے مطابق بنائی جائے۔ وزیر بلدیات

لاہور(خبر نگار)نگراں وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد نے بتایا ہے کہ لاہور کی خوبصورتی اور ماحولیاتی بہتری کے لئے لکھو ڈیر میں قائم موجودہ ویسٹ ڈمپنگ سائٹ پر ماحول دوست پارک بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے ۔
لاہور کے لئے نئی لینڈ فل سائٹ شہری آبادی سے دور بنائی جائے گی۔ شہر کے انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ پر پہلے سے بھی کہیں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
نگراں وزیر بلدیات ابراہیم مراد کو سی ای او راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی عمران امین نے مجوزہ لینڈ فل سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات نےکہا کہ لاہور میں روزانہ پیدا ہونے والے چھ ہزار ٹن کوڑے کو سائنسی بنیادوں پر تلف کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئی لینڈ فل سائٹ یورپی معیار کے مطابق بنائی جائے جس کے ماحول پر کم سے کم اثرات ہوں۔
کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے
آپریشنل اخراجات کم کرنے کے لئے شہر کی مختلف اطراف میں ایک سے زیادہ لینڈ فل سائٹس قائم کرنے کا جائزہ لیا جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ لکھو ڈیر ڈمپنگ سائٹ پر کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کا جائزہ لیا جائے۔لکھو ڈیر ڈمپنگ سائٹ پر سولر پاور پلانٹ لگایاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست سولر پاور پراجیکٹ سے سستی بجلی کے ساتھ ساتھ حکومت کو ریونیو بھی حاصل ہوگا۔

سی ای او روڈا نے بریفنگ میں بتایا کہ محمود بوٹی اور لکھو ڈیر میں پہلے سے موجود دو لینڈ فل سائٹس اپنی استعداد پوری کر چکی ہیں۔لاہور کا کوڑا کرکٹ تلف کرنے کے لئے 350 ایکڑ اراضی پر نئی لینڈ فل سائٹ کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔پرانی لینڈ فل سائٹس کے ماحولیاتی اثرات کے باعث انہیں شہری ابادی سے دور شفٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ روڈا فیز ون میں 50 ایکڑ اراضی پر نئی لینڈ فل سائٹ بنانے کا منصوبہ ہے۔ نئی لینڈ فل سائٹ بابو صابو انٹرچینج سے تین کلومیٹر دور اراضی بنانے کا منصوبہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button