
لاہور(خبر نگار) کیپٹل سٹی پولیس آفیسرلاہوربلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پرپولیس کی جانب سے جمعتہ المبارک کے دن مساجد، امام بارگاہوں، مزاروں، مارکیٹوں اور اہم مقامات سمیت شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ لاہور شہر کی داخلی و خارجی پولیس چیک پوسٹوں پر افراد اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت عوامی نوعیت کے مقامات کے سیکورٹی کے لئے مسلسل سرگرم رہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر اہم شاہراہوں، مارکیٹوں،مالیاتی اداروں اورپبلک مقامات پر ناکے لگائے گئے۔ ناکہ بندی کا مقصد سکیورٹی کومزید موثر بنانا اور جرائم پیشہ و امن دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ہے۔سی سی پی او کے حکم پر ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج صاحبان نے ناکوں پر چیکنگ کے عمل کی نگرانی کی۔اسی طرح ایس پیز اور سپروائزری افسران بھی عوامی سیکورٹی کے لئے سرگرم رہے۔




