سٹیسیاست

فوکل پرسن برائے اوورسیز پاکستانیز و سابق ایڈیشنل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب جاوید اختر چودھری کی وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد خان طوری سمیت دیگر سے ملاقات

لاہور(خبر نگار) فوکل پرسن برائے اوورسیز پاکستانیز و سابق ایڈیشنل سیکرٹری پیپلز پارٹی پنجاب جاوید اختر چودھری نے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد خان طوری سمیت دیگر سے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال ، 9مئی کے واقعات اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر ساجد خان طوری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں ان کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ جاوید اختر چودھری نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری ، وزیر مملکت واپڈا محمد علی باچا، وزیر مملکت انڈسٹری تسنیم قریشی سے بھی ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور 9مئی کے واقعات بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے واقعات پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے ، ان واقعات میں ملوث شر پسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر آئین و قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں۔ پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دی جانے والی ان کی قربانیوں خراج عقیدت پیش کرتی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button