پاکستانسٹیسیاست

مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام ”تکریم شہداء پاکستان“ سیمینار کا انعقاد

لاہور (خبر نگار) مرکزی جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے زیر اہتمام ”تکریم شہداء پاکستان“ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت جے یوآئی نظریاتی کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے کی۔ سیمینار سے حافظ عمیر قادری،مولانا عبدالرب امجد،مولانا محمد فاروق،قاری ایوب احمد،مولانا عظمت حیات اور مفتی ریاض جمیل سمیت دیگر نے بھی طاب کیا، مولانا محمد اجمل قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء پاکستان ہمارا فخر ہیں،یوم تکریم شہدائے پاکستان پاکستانی عوام کی شہداء کے ساتھ محبت کی عکاسی کرتا ہے، شہداء کی بے مثال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم دشمن کا ایجنڈا ملک پاکستان میں نہیں چلنے دیں گے،9مئی کے دلخراش واقعات کا ہونا ملک دشمنی ہے،جن لوگوں نے فوجی تنصیبات اور یادگار شہداء پر حملہ کیا انھوں نے ملک دشمنی کا ثبوت دیا جن کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ 9مئی کے سانحہ میں جو لوگ بھی ملوث ہیں ان کو قرار واقع سزا دی جائے اور عبرت کا نشان بنایا جائے،

پوری قوم اپنی بہادر اورنڈر مسلح افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے،قوم کی دعائیں اپنے سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،ان کا کہنا تھاکہ سپہ سالار پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر قوم کی امنگوں کے ترجمان اور محور ہیں،محراب و منبر کے ذریعے ہم اپنے سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کی سازش کو ملک پاکستان میں کامیاب نہیں دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button